پلوامہ:رواں برس موسمی حالات کی وجہ سے وادیٔ کشمیر میں کاشت ہونے والی مختلف فصلوں پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔ دیگر فصلوں کی طرح بادام کی فصل خشک سالی اور غیر وقت پر بارش ہونے سے مثاثر ہوئی ہے جس کی وجہ سے کسان کافی پریشان نظر آرہے ہیںAlmond Damaged By Unprecedented Rains
پلوامہ کے کسانوں کی تقریبا چھ ماہ کی انتھک محنت کے بعد ان دنوں بادام کی فصل تیار ہوچکی ہے۔کاشتکار بادام کو توڑنے کے لیے صبح سے ہی باغات کا رخ کرتے ہیں اور انہیں درختوں سے اتارنے کا کام دن بھر جاری رہتا ہے، وہیں بادام کو اتارنے کے لیے باغ مالکان کو مزدوروں کی ضرورت بھی پڑتی ہے جس سے یہاں کے نوجوانوں کو روزگار ملتا ہے۔Almond Harvesting in Pulwama
رواں سال بادام فصل اچھی ہونے کی آمید کی جارہی تھی تاہم موسمی تبدیلیوں اور پانی کا معقول انتظام نہ ہونے کی وجہ سے کسان ناخوش نظر آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم زر کثیر خرچ کرکے دواپاشی کیلئے پانی کا انتطام کرتے ہیں کیونکہ بادام کے باغات میں پانی دستیاب نہیں ہوتا چنانچہ ٹینکرز سے پانی لانا پڑتا ہے۔ کسانوں نے کہا کہ رواں سال موسم میں تبدیلی آنے کی وجہ سے بادام کے درختوں سے وقت سے پہلے ہی پتے جھڑ گئے جس کی وجہ سے فصل کو نقصان ہوا۔
کسانوں نے کہا کہ پانی کا معقول انتظام نہ ہونے کی وجہ سے وہ بروقت ادویات کا چھڑکاؤ نہیں کرپائے جس کی وجہ سے بادام کی فصل پر منفی اثرات مراتب ہوئے ہیں۔