پلوامہ:جنوبی کشمیر South Kashmirکے سب ضلع ترال میں گجر بستی، نارستان کے باشندوں نے منگل کو ٹاؤن ہال، ترال کے نزدیک ایک خاموش احتجاج درج کرکے اپنا مطالبہ انتظامیہ تک پہنچانے کی کوشش کی۔ احتجاج کر رہے مرد و زن نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ گجر بستی، نارستان میں جل شکتی محکمہ کی جانب سے ایک واٹر سپلائی اسکیم پر جاری کام میں ’’مفاد پرست شہری‘‘ رخنہ ڈال رہے ہیں جس سے درجنوں کنبے پینے کے پانی سے محروم ہو گئے ہیں۔ Gujjar Basti residents Staged Silent Protest
احتجاج کر رہے لوگوں نے بتایا کہ نارستان علاقے میں لوگوں کو پینے کا صاف پانی مہیا کرانے کی غرض سے محکمہ جل شکتی کی جانب سے ایک پائپ لائن نصب کی جا رہے ہے جسے ’’ایک مقامی مفاد پرست شخص‘‘ رخنہ ڈال کر ناکام بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ’’اُس شخص نے محکمہ جل شکتی کی جانب سے بچائی گئی پائپ لائن بھی اپنے گھر میں ضبط کر کے رکھی ہوئی ہے جس سے ایک وسیع علاقہ پانی جیسی بنیادی ضرورت سے محروم ہے۔‘‘Gujjar Basti Tral residents Staged Silent Protest