عالمی یوم ایڈز کے موقع پر آج اونتی پورہ اسلا مک یونیورسٹی میں ایک تقریب کا اہتمام کیاگیا، جس میں موضوع کی مناسبت سے مقالات پیش کیے گیے اور طلباء نے اس مہلک بیماری کے حوالے سے معلومات فراہم کی۔
World AIDS Day: اسلامک یونیورسٹی میں یوم ایڈز کے حوالے سے تقریب - aids awareness program held
بھارت سمیت پورے ملک میں ایڈز سے بچاؤ کا عالمی دن World AIDS Day یکم دسمبر کو منایا جاتا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد اس مہلک مرض کے بارے میں شعور و آگاہی پیدا کرنا، لوگوں کو اس بیماری کے خلاف لڑنے کے لیے متحد کرنا، اس بیماری کے ساتھ زندگی گزار رہے لوگوں کو سمجھنا اور اس مرض کی وجہ سے زندگی گنوانے والے لوگوں کو یاد کرنا ہے۔
اس موقع پر سید حسن منطقی نرسنگ کالج کی پرنسپل عصمت پروین نے میڈیا کو بتایا کہ پوری دنیا میں آج یوم ایڈز کے حوالے تقریبات منعقد کیے جاتے ہیں اور اس بیمارے سے تحفظ کے لیے عوام کے درمیان آگاہی پھیلائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پہلے پہل یہ کہا جا رہا تھا کہ ایڈس صرف مغربی ممالک میں تھا۔ تاہم اب یہ بات ثابت ہو چکی ہے ہمارے ملک اور کشمیر بھی اس بیماری کی زد میں آچکے ہیں اس لیے اس مہلک بیماری سے تحفظ کے لیے احتیاط ضروری ہے۔
واضح رہے کہ دنیا بھر میں آج یکم دسمبر کو ایڈز کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ یہ دن اس مہلک بیماری اور ایچ آئی وی وائرس کے خلاف آگاہی کے لیے منایا جاتا ہے۔ اس موقع پر ایڈز کا شکار ہونے والوں کو بھی یاد کیا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں: