ترال :کوثر بل ترال میں خلیفہ اول حضرت ابوبکر صدیقؓ کے عرس سے قبل میونسپل کمیٹی ترال کے ملازمین نے زیارت کے اطراف واکناف سے برف صاف کرنے کی مہم شروع کی اور عقیدت مندوں کی ہموار نقل و حرکت کے اور مناسب صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے۔ مہم کی قیادت صدر ایم سی ترال منظور احمد خان نے کیا، جبکہ ای او محمد اقبال اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود رہے۔ اس موقع پر مقامی لوگوں نے متعلقہ محکمے کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے علاقے سے برف ہٹانے کو یقینی بنایا۔
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے اثار شریف کوثربل کے سیکرٹری محمد اسداللہ نے بتایا کہ خلیفہ اول حضرت ابوبکر صدیقؓ کا عرس آج ہی سے تزک احتشام کے ساتھ منایا جا رہا ہے اور رات بھر خانقاہ میں علمائے کرام اسلام کے آفاقی پیغام پر روشنی ڈالیں گے، جبکہ اتوار کی صبح نو بجے اور بعد از نماز، ظہر وبرکات کی نشاندہی کی جائے گی۔ انھوں نے اس انتظامیہ کی جانب سے انتطامات پر خوشی کا اظہار کیا۔