پلوامہ (جموں کشمیر) :محکمہ زراعت کی جانب سے جنوبی کشمیر کے ٹاؤن ہال، ترال میں ایک تربیتی پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں مگس بانی میں پی آر آئی ممبران، انتظامیہ کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے مگس بانی شعبے کی ترقی اور فروغ کے لیے سرکار کی جانب سے کیے جا رہے کام اور وضع کی گئی اسکیموں میں بارے میں جانکاری دی۔ انہوں نے اس شعبہ سے وابستہ کسانوں کو سرکاری اسکیموں سے استفادہ حاصل کرنے کی تلقین کی۔
پروگرام کے دوران ماہرین نے مگس بانی صنعت کو فروغ دینے کے حوالے سے اپنے تجربات اور جدید سائنسی تحقیقات سے بھی حاضرین کو آگاہ کیا جبکہ مگس بانی صنعت سے وابستہ افراد نے کئی معاملات کو لیکر استفسارات پیش کیے۔ پروگرام کے آخر پر کئی مستحقین میں سیل لیٹرس بھی تقسیم کیے گئے۔ تربیتی پروگرام میں ایس ڈی او شکیل احمد شاہ، ڈاکٹر رفیق احمد راتھر، عاشق حسین میر سمیت دیگر مقررین نے بھی اپنے خیالات اور تجربات سے حاضرین کو آگاہ کیا۔