اردو

urdu

ETV Bharat / state

Pulwama Attack Anniversary 'پلوامہ حملہ کے بعد وادی کے حالات کافی بہتر ہوئے ہیں' - آئی جی ایم ایس بھاٹیہ

لیتہ پورہ پلوامہ حملے کو چار برس ہوگئے ہیں وہیں پلوامہ میں سی آر پی ایف کی جانب سے ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں سی آر پی ایف کے آئی جی ایم ایس بھاٹیہ نے شرکت کی۔ Pulwama Attack Anniversary

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Feb 14, 2023, 12:15 PM IST

پلوامہ حملہ کے بعد وادی کے حالات کافی بہتر ہوئے ہیں

پلوامہ: جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں 14 فروری سنہ 2019 کو ہوئے شدت پسندانہ حملے میں 40 سینٹرل ریزرو پولیس فورسز( سی آر پی ایف) کے جوان ہلاک ہوئے تھے، جنہیں آج ملک بھر سے لوگ خراج عقیدت پیش کررہے ہیں۔ وہیں سی آر پی ایف اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے آج لیتہ پورہ میں ایک بڑی تقریب منعقد ہو رہی ہے جس میں سی آر پی ایف کے آئی جی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس دوران آئی جی ایس ایم بھاٹیہ سمیت سی آر پی ایف کے جوانوں نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔

شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے آئی جی سی آر پی ایف ایم ایس بھاٹیہ نے بتایا کہ پلوامہ حملے کے بعد سی آر پی ایف کے جوانوں کا جزبہ بڑھ گیا ہے اور عسکریت بہت حد تک کمزور ہوگئی ہے کیونکہ اس حملے کے بعد عسکریت مخالف حملوں میں نہ صرف تیزی لائی گئی بلکہ او جی ڈبلیوز کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائی گئی ہے اور انٹلیجنس گروپ کو مضبوط کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ آج لیتہ پورہ پلوامہ میں سی آر پی ایف کی جانب سے ایک تقریب منعقد کی گئی ہے اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے وہیں آج پلوامہ میں دن بھر مختلف پروگرامز منعقد کیے جائیں گے۔ شہداء کو خراج پیش کرنے کے بعد ایک میڈیکل کیمپ کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پلوامہ حملے کے چار برس مکمل ہونے پر ملک کے سیاسی رہنماؤں سمیت دیگر شخصیات پلوامہ حملے میں اپنی جان قربان کرنے والے اہلکاروں کو خراج پیش کررہے ہیں وہیں وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ سمیت کئی سینئیر رہنماؤں نے بھی شہید فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : Pulwama Attack Anniversary پلوامہ حملے کے چار سال مکمل

ABOUT THE AUTHOR

...view details