پوری وادی کی طرح ہی ضلع پلوامہ میں درجہ حرارت میں پچھلے چار ماہ سے مسلسل اضافہ دیکھنے کو ملا جس کی وجہ سے خشک سالی جیسی صورتحال پیدا ہو گئی تھی۔ ندی نالوں و چشموں میں بھی پانی کی سطح کم ہونے لگی تھی جس سے لوگ کافی پرشان نظر آرہے تھے۔ محمکہ پی ایچ آی کی اسکیمیں بھی خشک سالی کی وجہ سے ناکارہ ہوگئی تھیں۔ اکثر مقامات پر لوگوں کو پینے کا پانی میسر نہیں تھا۔
وادی کشمیر میں چار ماہ کے بعد بارش - ضلع پلوامہ میں درجہ حرارت
آج چار ماہ کے بعد ضلع پلوامہ میں بارش شروع ہوگئی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے دو تین دن تک ایسا ہی موسم رہے گا جو زراعت کے شعبے کے لیےاچھی بات ہے۔
آج چار ماہ کے بعد ضلع پلوامہ میں بارش شروع ہوگئی ہے جس سے لوگ کافی جوش نظرآرہے ہیں۔ بارش سے لوگوں کی امیدیں بھی جاگ گئی ہیں ہیں۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کے اگلے دو تین دن تک ایسا ہی موسم بنا رہے گا جو زراعت کے شعبے کے لیے ایک اچھی بات ہے۔ باغ مالکان بارش ہونے کی وجہ سے کافی خوش نظر آ رہے ہیں۔
باغ مالکان کا کہنا ہے کہ 'میوہ جات کے لیے ان چار ماہ میں بارش کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے تاہم رواں سال مسلسل گرمی کی وجہ سے ہمارے باغات میں بیماریاں پھوٹ پڑنے کا خطرہ لاحق تھا۔ اب چار ماہ کے بعد بارش ہونے سے ہماری امیدیں اب پھر سے جاگ گئی ہیں۔'