اردو

urdu

ETV Bharat / state

ترال ۔ عوام کو رہنمایانہ ہدایات پر عمل کرانے کے لیے بلدیہ مستعد - مہلک مرض

ایگزیکیوٹیو آفیسر منظور احمد کی ہدایات پر ترال بالا اور پائین کے بازاروں میں اسپیکرز کے ذریعے اس مہلک مرض سے بچنے کے لیے عوام کو جانکاری فراہم کی جا رہی تھی اور انہیں ماسک کا استعمال ضرور کرنے کی صلاح دی جا رہی تھی۔

After covid cases MC Tral intensified awareness
ترال۔عوام کو رہنمایانہ ہدایات پر عمل کرانے کے لیے بلدیہ مستعد

By

Published : Apr 24, 2021, 9:35 PM IST

کرونا وائرس کی دوسری لہر کے پیش نظر سب ضلع ترال میں انتظامیہ متحرک ہو گیا ہے۔ اس سلسلے میں آج بھی میونسپل کمیٹی ترال کے ملازمین لاؤڈ اسپیکرز کےذریعے عوام سے ماسک کا استعمال کرنے اور سماجی دوری بنائے رکھنے کی اپیل کر رہے تھے۔

ترال۔عوام کو رہنمایانہ ہدایات پر عمل کرانے کے لیے بلدیہ مستعد

اس سلسلے میں ایگزیکیوٹیو آفیسر منظور احمد کی ہدایات پر ترال بالا اور پائین کے بازاروں میں اسپیکرز کے ذریعے اس مہلک مرض سے بچنے کے لیے عوام کو جانکاری فراہم کی جا رہی تھی اور انہیں ماسک کا استعمال ضرور کرنے کی صلاح دی جا رہی تھی۔


میڈیا سے بات کرتے ہوئے صدر میونسپل کمیٹی ترال راکیش پنڈتا نے بتایا کہ دوسری لہر بڑھنے کے ساتھ ہی کمیٹی ھٰذا نے لوگوں کو اس وبا کے متعلق جانکاری فراہم کی ہے تاکہ وہ مستعد رہے۔

انھوں نے عوام سے ماہرین کی ہدایات پر عمل کرنے کی اپیل کی۔

واضح رہے کہ ترال میں گزشتہ تین روز کے دوران کورونا کے تقریباً پچاس معاملات سامنے آئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details