پلوامہ:ممبر پارلیمنٹ جسٹس(ر) حسنین مسعودی نے آج ضلع پلوامہ کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران موصوف نے پارٹی کے سابق ایم ایل ایز اور دیگر پارٹی کے سینیئر لیڈروں کے ساتھ میٹنگ میں شرکت کی۔ اس موقع پر موصوف نے سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور پارٹی رہنماؤں کو پارٹی کو مضبوط بنانے اور عوام کے مشکلات کا ازالہ کرنے کے لئے اقدامات اٹھانے کے لیے کہا گیا۔
Husnain Masoodi On AFSPA : جموں و کشمیر سے افسپا اور پی ایس اے کو ہٹانا چاہیے، ممبر پارلیمنٹ این سی - رائل گالف کورس سرینگر کی نج کاری
نیشنل کانفرنس کے ممبر پارلیمنٹ برائے جنوبی کشمیر جسٹس (ر) حسنین مسعودی نے کہا کہ ایک جانب سے بھارت جی 20 اجلاس کی سربراہی کر رہا ہے تو دوسری جانب جموں و کشمیر میں پچھلے کئی سالوں سے انتخابات نہیں کیے جارہے ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک جانب بھارت جی ٹوینٹی کی سربراہی کررہا ہے تاہم دوسری جانب جموں وکشمیر میں جمہوریت کا کوئی نظام نظر نہیں آرہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مرکزی سرکاری یہاں اسمبلی انتخابات کروانے کے لیے کوئی بھی اقدامات اٹھا نہیں رہے ہے بلکہ صرف یہاں نارمیلسی کا ڈنڈورہ پیٹا جارہا ہے اور لوگوں کو یہاں عوامی حوکومت سے دور رکھا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں:Royal Spring Golf Course in JK کشمیر کے رائل اسپرنگ گولف کورس کو نجی کمپنی کے حوالے کرنے کی تیاری
انہوں نے کہا کہ ایک جانب مرکزی سرکار دعوی کر رہی ہے کہ جموں و کشمیر میں سب کچھ نارمل ہے، اگر جموں وکشمیر میں سب نارمل ہے تو آرمڈ فورسز سپیشل پاورز ایکٹ( افسپا) اور پبلک سیفٹی ایکٹ( پی ایس اے) کو یہاں سے ہٹانا جانا چاہیے اور یہاں کے سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے نظام میں آرمڈ اسپیشل پاورز ایکٹ کا کوئی رول ہی نہیں ہے کیونکہ نہ افسپا میں نہ کوئی غیر جانبداری ہوتی ہے اور نہ ہی کوئی انکوائری ہوتی ہے۔