اردو

urdu

ETV Bharat / state

'رمضان المبارک کے دوران معقول بجلی سپلائی فراہم کی جائے گی'

میٹنگ میں اڈیشنل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینا نے بجلی محکمہ کے افسران کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔

'رمضان المبارک کے دوران معقول بجلی سپلائی فراہم کی جائے گی'
'رمضان المبارک کے دوران معقول بجلی سپلائی فراہم کی جائے گی'

By

Published : Apr 7, 2021, 9:13 PM IST

ضلع پلوامہ کے ترال علاقے میں رمضان المبارک کے دوران بجلی کی معقول سپلائی کے لیے ایک میٹنگ منعقد کی گئی۔ میٹنگ میں اڈیشنل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینا نے بجلی محکمہ کے افسران کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔

'رمضان المبارک کے دوران معقول بجلی سپلائی فراہم کی جائے گی'

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینا نے ٹاون ہال ترال میں بلاک دیوس کی صدارت کے بعد ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا 'متبرک مہینے میں سحری اور افطاری کے اوقات میں بلا خلل بجلی فراہم کرنے کے لیے بجلی محکمہ کو پہلے ہی متحرک کر دیا گیا ہے، اور ہماری کوشش رہے گی کہ صارفین کو کوئی پریشانی نہ ہو'۔

یہ بھی پڑھیے
مغوی سی آر پی ایف کمانڈو کے افراد خاندان کا جموں میں احتجاجی مظاہرہ

اس سے قبل موصوف نے بلاک دیوس کے موقع پر تمام سب ضلع آفیسران کے ساتھ میٹنگ کی اور علاقے میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details