اردو

urdu

ETV Bharat / state

ترال: اسکول سے متصل زمین پر گندگی کا فوٹو وائرل ہونے پر انتظامیہ متحرک

چندریگام گاؤں کے گورنمنٹ بوائزمڈل اسکول ترال کے اطراف میں گندگی کے ڈھیر کے حوالے سے اسکول کے ہیڈ ماسٹر کی متعدد دفعہ شکایت کے بعد بھی نہیں ہٹایا گیا، لیکن گندگی کا فوٹو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد انتظامیہ نے گندگی کو ہٹانے کے لیے فوری اقدامات کیے۔

administration reacts after photo of school linked dumping site goes viral
ترال: اسکول سے متصل زمین پر گندگی کا فوٹو وائرل ہونے پر انتظامیہ متحرک

By

Published : Mar 7, 2021, 5:51 PM IST

جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال علاقے میں واقع چندریگام گاؤں کے گورنمنٹ بوائز مڈل اسکول ترال کے ارد گرد گندگی کے ڈھیر ہونے کا فوٹو سوشل میڈیا پر گزشتہ روز وائرل ہوگیا، جس کے بعد آج صبح انتظامیہ نے گندگی کو ہٹانے کے لیے فوری طور اقدامات بھی کیے۔

ترال: اسکول سے متصل زمین پر گندگی کا فوٹو وائرل ہونے پر انتظامیہ متحرک

تفصیلات کے مطابق گندگی کا فوٹو سوشل میڈیا کے ذریعہ منظر عام پر آنے کے بعد سے ہی عوام نے ناراضگی کا اظہار کیا اور آج صبح ہی انتظامیہ نے معاملے کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے سی پی ڈبلیو اور کچھ مزدوروں کو کام پر لگا کر اسکول کے اطراف سے گندگی کو ختم کرایا۔

مقامی شخص غلام محمد نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ اسکول کے نزدیک گندگی کے ڈھیر سے بدبو پھیلنے کی وجہ سے مقامی لوگوں کا جینا محال ہو گیا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ اسکول سے متصل ہی کچرا پھینکنے کے لیے سرکاری زمین ہے جس کو سرکاری اسکول کے ساتھ ہی منسلک کیا جانا چاہیے۔

اسکول کے ہیڈ ماسٹر عبدالسلام ملک نے بتایا کہ انھوں نے اسکول سے متصل زمین پر گندگی کے ڈھیر ہونے کی شکایت متعدد دفعہ انتظامیہ سے کی لیکن ان کی شکایت کو کسی نے آج تک سنجیدگی سے نہیں لیا۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ اسکول سے متصل ڈمپنگ یارڈ کو اسکول کے نام وقف کیا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details