سب ضلع ترال میں برف باری سے پیدا شدہ صورتحال کا مقابلہ کرنے میں انتظامیہ ناکام ثابت ہوا ہے اور صرف کاغذی بیانات دیکر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار نیشنل کانفرنس (این سی) کے سینر لیڈر اور انچارج برائے ترال محمد اشرف بٹ نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ ایک خصوصی بات چیت میں کیا۔
انھوں نے بتایا کہ علاقہ میں شدید برفباری کے بعد زندگی بدستور مفلوج ہے اور اہم سڑکیں ٹریفک کے لئے ہنوز بند پڑی ہوئی ہیں، جسکی وجہ سے دور افتادہ دیہات جیسے کارمولہ، ناگہ بل، ستورہ اور نارستان کی آبادی انتہائی مشکلات میں ہے۔ یہاں بجلی کل شام سے ہی پورے علاقے میں گل ہے۔