انہدامی مہم کی نگرانی خود ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر راگھو لنگر کر رہے تھے۔
اونتی پورہ میں انہدامی مہم شروع - عوامی مزاحمت
ضلع انتظامیہ پلوامہ نے آج تاریخی قصبہ اونتی پورہ میں ناجائز طور پر کھڑے کیے گئے تعمیراتی ڈھانچوں کے خلاف انہدامی مہم شروع کی جس دوران تقریباً پنتیس سے زاید تعمیراتی ڈھانچے منہدم کیے گئے۔
اس موقع پر محکمہ مال، میونسپلٹی اور دیگر متعلقہ حکام موجود تھے۔ عوامی مزاحمت روکنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کی گئی تھی، تاہم متاثرین نے انتظامیہ پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے قانونی نوٹس یا پیشگی اطلاع کے بغیر ہی ان کے تعمیراتی ڈھانچوں کو مسمار کیا ہے جبکہ ان کو اس بارے میں بے خبر رکھا گیا اور اس طرح انتظامیہ نے قانون کو بالاے طاق رکھتے ہوئے انکی املاک کو نقصان پہنچایا ہے جو کہ ایک سنگین مسئلہ ہے مقامی لوگوں نے اسے سرکاری غنڈہ گردی سے تعبیر کیا ہے
کشمیر میں 13 نومبر سے بارش اور برفباری کا امکان
اس دوران تحصیلدار اونتی پورہ زبیر احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات کا اعتراف کیا کہ تیکنیکی طور پر متاثرین کے ساتھ پورا انصاف نہیں ہوا ہے تاہم ناجائز تجاوزات کو ہٹانے کے لیے انتظامیہ کی مہم جاری کو جاری رکھا جائے گا