اس ضمن میں مقامی انتظامیہ نے اعلی حکام سے کہا تھا کہ عرس کی تقریب منعقد نہ کی جائے جس کے بعد عقیدت مند مایوس ہوگئے، کیونکہ پچھلے دو برسوں کے دوران یہاں عرس کی تقریبات منعد نہیں ہوئی ہیں۔
کورونا وائرس کی وجہ سے خانقاہ فیض پناہ عرس کی تقریبات مؤخر - جموں و کشمیر نیوز
جموں و کشمیر میں پلوامہ ضلع انتظامیہ نے واضح کیا کہ درگاہ خانقاہ فیض پناہ میں عرس شاہمدان کی تقریب کووڈ 19 کی وجہ سے منعقد نہیں کی جائے گی۔
خانقاہ فیض پناہ عرس کی تقریبات
گزشتہ دنوں ای ٹی وی بھارت نے اس بارے میں تفصیلی رپورٹ نشر کی تھی۔ لوگوں نے انتظامیہ سے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کی اپیل کی ہے۔
ترال کے ایڈشنل ڈپٹی کمشنر شبیر احمد رینا نے بتایا کہ کووڈ 19 کیسز میں کمی کے بعد ہی اس تعلق سے کچھ فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔