ترال( پلوامہ):ایک طرف سرکار سیاحت کو فروغ دینے کے لیے اقدامات کا دعوی کر رہی ہے، وہیں دوسری جانب جنوبی قصبہ ترال سے چار کلومیٹر دور تاریخی سیاحتی مقام شکارگاہ کی خوبصورتی کو زک پہنچانے کی کوشش کئی عناصر کی طرف سے کی جارہی ہے۔ شکارگاہ ترال کے لوگوں نے سیاحتی مقام شکارگاہ کی طرف جانے والی رابطہ سڑک کے کنارے لوگوں کی جانب سے کوڑا کرکٹ جمع کرنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ سڑک پر موجود گندگی کے ڈھیر کی وجہ سے وہ کافی پریشان حال ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں اور بزرگوں کا باہر نکلنا محال بن گیا ہے،کیونکہ گندگی سے پیدا شدہ بدبو کے ساتھ ساتھ جنگلی جانوروں کا خطرہ لاحق ہوتا ہے۔