پلوامہ:ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ترال، شبیر احمد رینہ، نے محکمہ بجلی کے سینئر افسران اور مقامی سرپنچ کے ہمراہ ترال کے ماچھہامہ علاقے کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران اے ڈی سی نے وہاں نصب کیے گئے نئے بجلی ٹرانسفارمر کا افتتاح کرتے ہوئے اسے عوام کے نام وقف کیا۔ ٹرانسفارمر کی تنصیب سے لوگوں نے راحت کی سانس لی۔
مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ بجلی ٹرانسفارمر کی تنصیب سے لوگ کافی خوش ہیں اور انہیں امید ہے کہ بجلی ٹرانفارمر کی تنصیب سے علاقے میں لوگوں کو بجلی کے حوالہ سے درپیش مسائل سے نجات حاصل ہوگی۔ میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ ماچھہامہ علاقے میں بجلی کی شدید کٹوتی کے سبب لوگوں کا جینا دوبھر ہو گیا تھا۔ لوگوں نے عوام کی دیرینہ مانگ کا احترام کرتے ہوئے علاقے میں ایک اور بجلی ٹرانسفارمر نصب کرنے پر انتظامیہ، محکمہ بجلی کی ستائش کی۔