ایڈشنل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینہ نے آج آری پل تحصیل کے اچانک دورے کے دوران تقریبا دو درجن ملازمین کو اپنی ڈیوٹی سے غیر حاضر پاکر ان کی تنخواہوں کو بند رکھنے اور انہیں دو یوم کے اندر جواب دینے کا حکمنامہ جاری کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سرکاری دفاتر میں ملازمین کے بارے میں غیر حاضری کی شکایات کے بعد ایڈشنل ڈپٹی کمشنر نے آج آری پل تحصیل کے مختلف دفاتر کا دورہ کیا جس، دوران محکمہ صحت، دہی ترقی اور محکمہ مال کے تییس 23 ملازمین کو اپنی ڈیوٹی سے غیر حاضر پایا گیا جس کے بعد موصوف نے غیر حاضر ملازمین کے خلاف کاروائی کرنے کے احکامات صادر کیے ہیں۔