اردو

urdu

ETV Bharat / state

Pampore Grievance Redressal Camp: قصبہ پانپور میں گریونس ریڈریسل کیمپ کا انعقاد - پانپور کے کدلہ بل علاقے میں گریونس ریڈریسل کیمپ

قصبہ پانپور میں منعقد کیے گئے گریونس ریڈریسل کیمپ میں Pampore Grievance Redressal Campضلع و تحصیل انتظامیہ سمیت مختلف محکمہ جات کے افسران نے لوگوں کو یقین دلایا کہ عوامی مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔

قصبہ پانپور میں گریونس ریڈریسل کیمپ کا انعقاد
قصبہ پانپور میں گریونس ریڈریسل کیمپ کا انعقاد

By

Published : Jun 2, 2022, 9:19 PM IST

ضلع پلوامہ میں قصبہ پانپور کے کدلہ بل علاقے میں تحصیل انتظامیہ نے عوامی شکایات کے ازالہ کے لیے گریونس ریڈریسل کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا۔ Grievance Redressal Camp Organised in Pamporeکیمپ میں شامل مقامی باشندوں کی جانب سے ریونیو ریکارڈ تصفیہ، صحت، تعلیم، سڑکوں کی مرمت، نکاسی کا نظام، پینے کا صاف پانی، بجلی، سپورٹس سٹیڈیم کی مرمت اور سرینگر - جموں شاہراہ پر فلڈ لائٹس کی تنصیب جیسے عوامی اہمیت کے مسائل حکام کی نوٹس میں لائے گئے۔

قصبہ پانپور میں گریونس ریڈریسل کیمپ کا انعقاد

گریونس ریڈریسل کیمپ میں شامل انتظامیہ سمیت مختلف محکمہ جات کے افسران نے لوگوں کو یقین دلایا کہ عوامی مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ADC Pulwama Participated in Grievance Redressal Camp اے ڈی سی پلوامہ، شیخ عزیز، نے کیمپ میں شریک مختلف محکمہ جات کے افسران کو عوامی شکایات کو جلد سے جلد حل کرنے کے احکامات صادر کیے۔ انہوں نے افسران سے لوگوں کے مطالبات خصوصا بنیادی سہولیات سے متعلق مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے پر زور دیا۔

کیمپ میں AEE PHE نواز احمد، ZEO پانپور مشتاق احمد، TSO پانور عیاش فاروق، AEE PDD، جاوید احمد، محکمہ تعلیم، محکمہ تعمیرات عامہ، محکمہ زراعت، باغبانی اور پشو پالن سمیت دیگر متعلقہ محکمہ جات کے افسران نے شرکت کی۔ میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے اے ڈی سی پلوامہ نے کہا کہ ’’پروگرام کا بنیادی مقصد زمینی سطح پر لوگوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہے۔‘‘ انہوں نے کیمپ کے حوالے سے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ بعض مسائل کو موقع پر ہی حل کیا گیا جبکہ بعض مسائل کو اعلیٰ حکام کی نوٹس میں لایا لاکر انہیں بھی مقررہ مدت تک حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:پلوامہ کے قصبہ پانپور میں عوامی دربار منعقد

ABOUT THE AUTHOR

...view details