اردو

urdu

ETV Bharat / state

Tral Block Diwas: ترال کے لعل پورہ علاقے میں بلاک دیوس کا اہتمام - اے ڈی سی ترال بلاک دیوس

جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں منعقدہ بلاک دیوس میں کہلیل علاقے کے باشندوں نے بجلی کے ابتر نظام اور برقی رو کی آنکھ مچولی کے حوالہ سے انتظامیہ سے مداخلت کی اپیل کی گئی اور لوگوں کو بہتر بجلی فراہم کرنے کی اپیل کی گئی۔

ترال کے لعل پورہ علاقے میں بلاک دیوس کا اہتمام
ترال کے لعل پورہ علاقے میں بلاک دیوس کا اہتمام

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 25, 2023, 3:15 PM IST

ترال کے لعل پورہ علاقے میں بلاک دیوس کا اہتمام

پلوامہ (جموں کشمیر) :ترال انتظامیہ کی جانب سے بدھ کو لعل پورہ، کہلیل علاقے میں بلاک دیوس کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت اے ڈی سی ترال، ساجد یحییٰ نقاش، نے کی۔ بلاک دیوس میں مقامی باشندوں کی کثیر تعداد کے ساتھ ساتھ سبھی محکمہ جات کے سیکٹورل افسران موجود تھے جبکہ اس موقع پر عوام کی طرف سے کئی مسائل اجاگر کیے گئے جن کو آفیسران نے نوٹ کیا اور مسائل کا فوری طور ازالہ کرانے کی یقین دہانی بھی کروائی۔

بلاک دیوس میں لوگوں نے گاؤں میں سڑکوں کی میکڈمایزیشن، بجلی کی آنکھ مچولی، پانی اور دیگر معاملات کے متعلق مسائل کو اجاگر کیا اور کہا کہ گاؤں میں اب تک بہت سے کام ہوئے ہیں تاہم اب بھی مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔ اے ڈی سی ترال نے لوگوں کو یقین دلایا کہ انکے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے جبکہ اس قسم کے پروگرام مستقبل میں بھی منعقد کیے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ انتظامیہ، عوام کو گھر کی دہلیز پر سہولیات فراہم کرنے کے لیے بلاک دیوس منعقد کر رہی ہے اور یہ سلسلہ ترال کے دیگر علاقوں میں بھی جاری رہے گا۔

مزید پڑھیں:Hakermullah Budgam Block Diwas: ہاکرمولہ، بڈگام میں بلاک دیوس کا انعقاد

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے ساجد یحییٰ نقاش نے بتایا کہ ’’بلاک دیوس ایک سلسلہ وار پروگرام ہے اور اس پروگرام میں عوامی مسائل کے فوری ازالہ کے لیے اقدامات اٹھائے جاتے ہیں۔‘‘ کہلیل علاقے میں منعقدہ بلاک دیوس کے حوالہ سے انہوں نے کہا: ’’لوگوں کی جانب سے اجاگر کیے گئے بعض مسائل کو موقع پر ہی حل کیا گیا، یا حل کرنے کے حوالہ سے احکامات صادر کیے گئے، تاہم بعض مسائل، معاملات ایسے تھے جن کو دیگر محکمہ جات کے ساتھ گفت و شنید کے بعد ہی یا اگلے مالی برس میں حل کیا جائے گا۔‘‘ اے ڈی سی ترال کے مطابق لوگوں نے بجلی کی ابتر صورتحال خاص کر بلا خلل بجلی کی سپلائی کو یقینی بنانے اور ترسیلی نظام کو بہتر بنانے کے حوالہ سے شکایات کیں جن کے بارے میں متعلقہ محکمہ کے ساتھ بات چیت کی جائے گی اور عوام کو بہتر بجلی فراہم کرنے کے حوالہ سے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details