پلوامہ: ضلع صدر مقام سے محض دس کلومیٹر کی دوری پر واقع زڈورہ نام کے گاؤں کے باشندوں کو پینے کا صاف پانی حاصل کرنے کے لیے روزانہ کئی کلومیٹر کا سفر طے کرنا پڑتا ہے۔ Acute Water Scarcity in Zadoora Pulwama محکمہ جل شکتی نے اس علاقے میں نئی واٹر سپلائی اسکیم تعمیر کرنے کے لیے گذشتہ سال کام شروع کیا اور علاقے میں پائپ لائن بھی بچھائی گئی تاہم ابھی تک علاقے کو پینے کا صاف پانی سپلائی نہیں کیا جا رہا ہے۔
زڈورہ علاقے کے باشندوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’تقریبا ایک سال قبل علاقے میں واٹر سپلائی اسکیم پر کام شروع کیا گیا اور کچھ ہی مدت کے بعد کام نا معلوم وجوہات کی بنا پر کام کو اچانک روک دیا گیا۔‘‘ Drinking Water Scarcity in Zadoora Pulwama مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں پینے کے صاف پانی کا معقول انتظام نہ ہونے کے باعث لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ زڈورہ علاقے کے مضافات میں ایک چشمہ ہے جس سے علاقہ کے لوگ پینے کا پانی حاصل کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چشمہ کے نزدیک محکمہ جل شکتی کو واٹر ریزرویشن تعمیر کرنے کے لیے زمین بھی دی گئی تھی جس میں واٹر فلٹرشن پلانٹ کی ضرورت بھی نہیں تھی۔ Water Filtration plant Defunct in Zadoora Pulwama مقامی باشندوں کے مطابق محکمہ کی جانب سے پروجیکٹ کو منظوری ملنے کے بعد کام بھی شروع کیا گیا تاہم اسے ’’نامعلوم وجوہات کی بنا پر ادھورا چھوڑ دیا گیا، جس سے کثیر آبادی ابھی بھی پینے کے صاف پانی سے محروم ہے۔‘‘