پلوامہ:جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں پتھن علاقے کے باشندوں کو پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مقامی آبادی کا دعویٰ ہے کہ گزشہ چار ماہ سے انہیں پینے کے پانی سے محروم رکھا گیا جبکہ ہفتے میں ایک یا دو بار ہی محکمہ جل شکتی کی جانب سے پانی کا ٹینکر علاقے میں لوگوں کو پانی فراہم کر رہا ہے جو مقامی آبادی کے لیے بالکل ناکافی ہے۔ Drinking water Scarcity in Pathan Pulwama
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے بتایا کہ ماضی میں علاقے کو ایک واٹر سپلائی اسکیم سے پانی فراہم کیا جا رہا تھا جبکہ اس کی پائپ لائن میں لیک ہونے کی وجہ سے پورے علاقے میں پانی کی سپلائی بند رکھی گئی ہے اور لوگوں کو مقامی ندی نالوں کا گندہ پانی پینے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آلودہ پانی استعمال کرنے سے وبائی امراض پھوٹ پڑنے کا خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔