پلوامہ:قصبہ پلوامہ میں ٹریفک جام اور راہگیروں کی نقل وحرکت میں آسانی پیدا کرنے کے غرض کئی سال قبل قصبہ پلوامہ میں انتظامیہ نے کئی دکانوں کو منہدم کردیا گیا تھا تاکہ علاقہ میں ٹریفک سمیت لوگوں کی نقل وحمل آسانی سے ہو۔دو سال قبل محمکہ بلدیات نے قصبہ پلوامہ میں فٹ پاتھوں تعمیر کرنے کا عمل شروع کیا اور اس دوران کئی فٹ پاتھوں کو تعمیر کیا گیا۔ لیکن ان فٹ پاتھوں پر کچھ خود گرز اسٹریٹ وینڈرز نے کاروبار شروع کیا اور دیکھتے ہی دیکھتے قصبہ پلوامہ میں ان فٹ پاتھوں کو پوری طرح کاروبار کے استعمال ہونے لگا۔ان فٹ پاتھوں پر عوام کو چلانے پھرنے میں کافی مشکلات پیش آتی تھی، ساتھ ہی ٹریفک کی نقل وحرکت بھی متاثر ہونے لگے تھی۔
اس مسئلے کو دیکھتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ نے آج محمکہ بلدیات کو ہدایت جاری کہ وہ ان فٹ پاتھوں پر کاربار کرنے والوں کے خلاف کارروائی شروع کرے اور انہیں فٹ پاتھوں کو راہگیروں کیلئے خالی کرائے تاکہ انہیں چلنے پھرنے میں آسانی ہو۔محمکہ بلدیات کے ملازمیں نے آج ان اسٹڑیٹ وینڈرس کے خلاف کارروائی کی ہے اور ان فٹ پاتھوں پر اپنا کاروبار کرنے والے اسٹریٹ وینڈرز کو متنبیہ کیا کہ وہ یہاں کاربار نہ کرے ورنہ ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔