اردو

urdu

ETV Bharat / state

Civilian killed by Accidental Fire: ’حادثاتی طور‘ گولی لگنے سے ایک شہری ہلاک - حادثاتی گولی شہری زخمی

ضلع پلوامہ کے ہال علاقے میں ایک عام شہری ’حادثاتی طور‘ گولی لگنے سے فوت ہو گیا۔ Accidental fire kills Motorcyclist in South Kashmir

’حادثاتی طور‘ گولی لگنے سے ایک شہری زخمی
’حادثاتی طور‘ گولی لگنے سے ایک شہری زخمی

By

Published : Oct 5, 2022, 11:22 AM IST

پلوامہ: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ہال علاقے میں بدھ کو ایک عام شہری گولی لگنے سے ہلاک ہو گیا۔ اطلاعات کے مطابق ہال علاقے میں پولیس اہلکاروں نے موٹر سائیکل سوار کو رکنے کا اشارہ کیا اور اسے دوران پولیس اہلکار کی بندوق سے اچانک گولی خارج ہوئی جو موٹر سائیکل سوار کو لگی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔ Accidental Fire kills Civilian in Pulwama

’حادثاتی طور‘ گولی لگنے سے ایک شہری زخمی

مقامی باشندوں نے زخمی شخص کو فوری طور علاج و معالجہ کے لئے ضلع ہسپتال پلوامہ منتقل کر دیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد اسے نازک حالت میں مزید علاج کے لئے سرینگر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر فوت ہو گیا۔ فوت ہونے والے شخص کی شناخت ضلع شوپیاں کے پوتروال علاقے سے تعلق رکھنے والے آصف احمد کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے اس ضمن میں بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’حادثاتی طور پولیس اہلکار کی سروس رائفل سے خارج ہونے والی گولی سے ایک شہری ہلاک ہو گیا۔‘‘

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس ضمن میں انہوں نے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

واضح رہے کہ وادی کشمیر میں ان دنوں جامہ تلاشیوں کا سلسہ جاری ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے دورہ وادی کشمیر کے پیش نظر جگہ جگہ ناکے قائم کیے گئے ہیں اور موٹر سائیکل سواروں، راہگیروں کی جامہ تلاشی لی جا رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details