پلوامہ:ایک تیز رفتار ٹپر نے ضلع پلوامہ کے گوسو علاقے میں ایک بائیک سوار کو ٹکر مار کر شدید زخمی کر دیا ۔ زخمی شخص کو مقامی لوگوں نے علاج کے لیے ضلع ہسپتال پلوامہ لایا جہاں اس کی ابتدائی مرہم پڑی کرنے کے بعد اسے مزید علاج کے لیے ایس ایم ایچ ایس سرینگر منتقل کر دیا، تاہم وہ وہاں جانبر نہ ہوسکا۔موٹر سائیکل سوار کی شناخت منظور احمد کے بطور ہوئی ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق تیز رفتار ٹپر نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر ماری جس کے بعد ٹپڑ ڈرائیور وہاں سے فرار ہوگیا۔
مقامی لوگوں نے اگرچہ موٹر سائیکل سوار کو علاج کے لئے ضلع ہسپتال منتقل کردیا لیکن اس کی حالات خراب ہونے کی وجہ سے اسے مزید علاج کے لیے ایس ایم ایچ ایس سرینگر منتقل کیا گیا جہاں پر اس کی موت واقع ہو گئی۔تاہم بتایا جارہا ہے کہ ٹپر ڈرائیور نے پولیس کے سامنے خود سپردگی کی،جس کے بعد پولیس نے اس کے خلاف ایف آئی آر درج کرے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
Accident In Pulwama پلوامہ میں ٹپر کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار ہلاک - محکمہ ٹریفک جموں و کشمیر
ضلع پلوامہ کے گوسو علاقے میں ایک تیز رفتار ٹپر نے ایک موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار کر شدید زخمی کردیا۔ زخمی شخص دوران علاج جانبر نہ ہوسکا۔
مزید پڑھیں:Passenger Died At Sion میاں بیوی نے مسافر کو ریل کی پٹری پر ڈھکیل دیا، ٹرین کی زد میں آنے سے موت
مقامی لوگوں نے کہا کہ رومشی نالے میں پچھلے کئی سالوں سے غیر قانونی طور پر کانکنی کی جارہی ہے جس کی وجہ سے علاقے سے ٹپروں کا زیادہ رش دیکھنے کو ملتا ہے اور عوام کو سڑک عبور و مرور کرنے میں مشکلات پیش آتی ہے۔ ان کے مطابق انہوں نے کئی بار اس معاملے کو ضلع انتظامیہ کی نوٹس میں لایا، تام آج تک کوئی سنجیدہ اقدام نہیں اٹھایا گیا۔انہوں نے ضلع انتظامیہ سے پھر ایک بار اپیل کی وہ اس غیر قانونی کان کنی کو روکنے کے لیے اقدامات اٹھائے تاکہ علاقے کے لوگ چین کی زندگی گزار سکے۔