ضلع پلوامہ کے بنڈزو علاقے میں ایک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں ایک شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔
یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب شوپیان سے ایک آلٹو کار زیر نمبر JK13G 0177 پلوامہ کی طرف آرہی تھی جب اس کی مخالف سمت سے ایک ٹرک آرہا تھا اور دونوں کے درمیان زبردست ٹکر ہوئی، جس کے نتیجہ میں کار کا ڈرائیور زخمی ہوگیا۔
بنڈزو میں سڑک حادثہ، ڈرائیور زخمی - bandzoo Accident
زخمی ڈرائیور کی شناخت ریاض احمد بھٹ ساکن کچھمولہ ترال کے طور پر ہوئی ہے۔
بنڈزو میں سڑک حادثہ، ڈرئیور زخمی
یہ بھی پڑھیں:اننت ناگ میں لڑکی نے خود کو پھانسی لگالی
زخمی کی شناخت ریاض احمد بھٹ ساکن کچھمولہ ترال کے طور پر ہوئی ہے۔ ڈرائیور کو ضلع ہسپتال پلوامہ منتقل کیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔