پلوامہ:ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم نے جمعہ کے روز "ایوشمان بھو مہم" کے حوالے سے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "ایوشمان بھو مہم "ضلع پلوامہ میں 17 ستمبر سے شروع کیا جا رہا ہے جس کے تحت ضلع پلوامہ میں مختلف پروگرامز منعقد کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے ذریعے سے ان لوگوں کو ایوشمان بھارت اسکیم کے دائرے میں لایا جائے گا جو آج تک اس اسکیم کے دائرے میں نہیں آچکے ہیں۔
کمشنر موصوف نے کہا کہ اس اسکیم کے تحت بہت سارے پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گا اور یہ پروگرام دوردراز علاقوں کے علاوہ اسکولوں میں بھی منعقد کیے جائے گے، تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اس دائرے میں لایا جا سکے۔
انہوں نے کہا وہ ضلع کے اسپتالوں کے علاوہ دیگر دفاتر میں "سوچھتا پکھواڑہ" کے تحت صفائی ستھرآئی کا اہتمام کرنے کے علاوہ مریضوں کے لئے اسکریننگ اور بلڈ ڈونیشن کیمپوں کا بھی انعقاد کریں گے۔کمشنر موصوف نے مزید کہا کہ اس پروگرام کا مقصد ضلع پلوامہ کو ایک بہترین اور صحت مند ضلع بنانا ہے تاکہ یہاں کے زیادہ سے زیادہ لوگ ایشمان بھارت اسکیم سے استفادہ حاصل کر سکیں۔