اردو

urdu

ETV Bharat / state

پانپور میں عام آدمی پارٹی کی ورکرز میٹنگ - سیاسی جماعتوں کو تنقید کا نشانہ

عام آدمی پارٹی کی جانب سے ہفتہ کو پتل باغ پانپور میں ایک ورکرز میٹنگ منعقد کی گئی۔

پانپور میں عام آدمی پارٹی کی ورکرس میٹنگ منعقد
پانپور میں عام آدمی پارٹی کی ورکرس میٹنگ منعقد

By

Published : Feb 27, 2021, 3:58 PM IST

جنوبی کشمیر کے قصبہ پانپور میں عام آدمی پارٹی کے ذمہ داران اور کارکنان کی جانب سے ہفتہ کو ایک ورکرز میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر سینٹرل پریذیڈنٹ نے عام آدمی پارٹی ورکرز کو پارٹی منشور کے بارے میں جانکاری فراہم کی۔ میٹنگ کے دوران کارکنان کو بتایا گیا کہ وہ کیسے عام لوگوں تک پہنچ کر انہیں پارٹی کے لائحہ عمل کو سمجھائیں۔

پانپور میں عام آدمی پارٹی کی ورکرس میٹنگ منعقد

اس موقع پر ذمہ داران نے کہا کہ 'عام آدمی پارٹی نے جس طرح دہلی میں انقلاب لایا اور عوامی خدمات انجام دیں، اسی طرح وہ وادی کشمیر میں بھی کام کرنا چاہتے ہیں۔'

انہوں نے ورکرز سے یقین دہانی کرائی کہ 'عام آدمی پارٹی جموں کشمیر کی تعمیر و ترقی کے لئے ہر جگہ اور ہر سطح پر کام کرے گی۔'

دریں اثناء عام آدمی پارٹی نے جموں و کشمیر کی مقامی سیاسی جماعتوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان پر کشمیری عوام کے ساتھ دھوکہ دہی اور استحصال کا الزام عائد کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details