اردو

urdu

ETV Bharat / state

AAP Training Program in Pulwama: پامپور میں عام آدمی پارٹی کا تربیتی پروگرام - AAP Training Program for its workers in Pulwama

عام آدمی پارٹی کی جانب سے ضلع پلوامہ کے ٹاؤن ہال پانپور میں ٹریننگ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس دوران کارکنان کو بتایا گیا کہ کیسے وہ پارٹی کے منشور کے حوالے سے لوگوں کو جانکاری فراہم کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ عام آدمی پارٹی کے ساتھ جُڑیں۔ Aam Aadmi Party training program in Pampore

پامپور میں عام آدمی پارٹی کا تربیتی پروگرام
پامپور میں عام آدمی پارٹی کا تربیتی پروگرام

By

Published : Jun 21, 2022, 1:01 PM IST

پلوامہ:جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ٹاؤن ہال پانپور میں عام آدمی پارٹی کی جانب سے ٹریننگ پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں وادیٔ کے تمام اضلاع سے آئے ہوئے کارکنان نے شرکت کی۔ AAP Training Program for its workers in Pulwama

پروگرام کے دوران عام آدمی پارٹی سے وابستہ جموں کشمیر کے آرگنائزنگ بلڈنگ ٹیم کے ممبر و نارتھ ایسٹ پول انچارج منیش کوشِک نے کارکنان کو پارٹی کے منشور کے حوالے سے ضروری تربیت فراہم کی۔ انہوں نے کارکنوں کو بتایا کہ کیسے وہ پارٹی کے منشور کے حوالے سے لوگوں کو جانکاری فراہم کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ عام آدمی پارٹی کے ساتھ جُڑ جائیں۔

پامپور میں عام آدمی پارٹی کا تربیتی پروگرام

منیش کوشک نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'ان کی پارٹی کے منشور میں جموں کشمیر کی ترقی اور نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کو اولین ترجیحی پر رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا آج تک جموں کشمیر کے لوگوں کے ساتھ صرف جھوٹے وعدے کیے گئے لیکن عام آدمی پارٹی یہاں ترقی کا ایک نیا دور شروع کر کے یہاں کے لوگوں کی زندگی خوشحال بنانا چاہتی ہے۔'

یہ بھی پڑھیں: AAP Convention in Baramulla: عام آدمی پارٹی کی جانب سے یک روزہ کنونشن کا انعقاد

منیش کوشک نے مزید کہا کہ 'ان کی پارٹی نے جس طرح دہلی اور پنجاب میں زیادہ سے زیادہ سیٹیں حاصل کیں ہے اُسی طرح جموں کشمیر میں بھی عام آدمی پارٹی اپنا مقام حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گی۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details