اردو

urdu

ETV Bharat / state

پانپور میں غیر ضروری بجلی کے استعمال کے خلاف مہم - بجلی چوری کو روکنا

ٹیم میں شریک ایک اہلکار نے کہا 'اس مہم کا مقصد بجلی چوری کو روکنا ہے، تاکہ لوگوں کو بجلی کی معقول سپلائی فراہم کی جا سکے'۔

غیر ضروری بجلی کے استمال کے خلاف مہم
غیر ضروری بجلی کے استمال کے خلاف مہم

By

Published : Nov 15, 2020, 9:08 PM IST

ضلع پلوامہ کے قصبہ پانپور میں بجلی کے غیرقانونی بوجھ کو کم کرنے اور لوگوں کو بجلی کی غیر منقولہ قلت سے نجات دلانے کے لۓ محکمہ پی ڈی ڈی کے ملازمین نے ایک مہم چلاٸی جس کے تحت علاقے میں غیر قانونی اور غیر ضروری بجلی کا استعمال کرنے والوں کے خلاف کاروآٸی کی گٸ۔

مہم کے دوران قصبہ کے مختلف علاقوں سے ہیٹرز اور بواٸیلرز ضبط کیے گئے ہیں تاکہ بجلی کی سپلائی میں معقولیت لائی جا سکے۔

غیر ضروری بجلی کے استمال کے خلاف مہم

ٹیم میں شریک ایک اہلکار نے کہا 'اس مہم کا مقصد بجلی چوری کو روکنا ہے، تاکہ لوگوں کو بجلی کی معقول سپلائی فراہم کی جا سکے'۔

انہوں نے کہا 'سردی کے ان عیام میں بجلی بہت ضروری ہے اور اس سپلائی کو تبھی ممکن بنایا جا سکتا ہے جب لوگ بجلی کا صحیع طور استعمال کرینگے'۔

یہ بھی پڑھیے
'قوانین مسلط کرنے والوں کو شکست دینے کے لئے انتخابات لڑیں گے'

انہوں نے کہا کہ اگر لوگ بجلی کا غیر ضروری استعمال کرینگے تو اورلوڈنگ کی وجہ سے ٹرانسفارمر خراب ہو جاتے ہیں اور لوگوں تک معقول بجلی نہیں پہنچتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details