پلوامہ: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے وہیبگ علاقے میں دوران شب نامعلوم افراد نے ایک شڈ کو نظر آتش کیا۔ یہ شڈ وہیبگ علاقے میں ایک قانونی طور سے کانکنی کرنے والے ٹھیکدار نے غیر قانونی کانکنی کو روکنے کے لیے محکمہ جیولوجی اور مائننگ کی اجازت کے بعد تعیمر کیا تھا۔ تاہم اس شڈ کو دوران شب نامعلوم افراد کی جانب سے نظر آتش کردیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ٹھیکدار محمد الطاف نے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں محکمہ محکمہ جیولوجی اور مائننگ کی جانب سے وہیبگ علاقے میں نالہ رومشی پر کانکنی کی اجازت دی گئی ہے اور اس وقت مانسون سیزن جاری ہے جس کی وجہ سے نالہ میں کانکنی بند کردی گئی ہے۔
Shed Set on Fire In Pulwama پلوامہ میں نامعلوم افراد نے ایک شیڈ کو نظر آتش کیا
نامعلوم افراد نے وہیبگ پلوامہ میں دوران شب ایک شڈ کو نظر آتش کیا۔ بتایا جارہا ہے یہ ٹن شڈ ٹھیکدار نے غیر قانونی کانکنی کرنے والوں کے لیے تعمیر کیا تھا اور اس کے لیے ٹھیکدار کو جیولوجی اور مائننگ محکمہ نے اجازت دی تھی۔
Published : Sep 14, 2023, 4:09 PM IST
انہوں نے کہا کہ غیر قانونی کانکنی کی روک تھام کے لئے ہم نے ایک شڈ کے ساتھ ساتھ سی سی ٹی وی اور کچھ افراد کو نگرانی کے لئے رکھا تھا، تاہم وہ گزشتہ روز گھر گئے تھے اور اسی دوران نامعلوم افراد نے شڈ کو نظر آتش کیا جس میں لاکھوں روپے کی مالیت کا سامان موجود تھا۔انہوں نے ضلع انتظامیہ پلوامہ اور پولیس سے اپیل کی کہ وہ کی تحقیقات کریں تاکہ ان افراد کی نشاہدہی کی جاسکے اور ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔وہیں اس سلسلے میں پولیس نے ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
مزید پڑھیں:Moving Bike Catches Fire کپواڑہ میں موٹر سائیکل میں اچانک آگ، دیکھیں ویڈیو