ترال:ایک طرف جہاں ایل جی انتظامیہ خط افلاس سے نیچے زندگی گزارنے والے افراد کے لیے آشیانہ فراہم کرنے کے دعوے کر رہے ہیں اور پردھان منتری آواس یوجنا اور دیگر مرکزی معاونت والی اسکیموں کے تحت غریب افراد کو دیہی ترقی محکمہ کے ذریعے گھر فراہم کرنے کی مہم کی بڑے پیمانے پر تشہیر کی جا رہی ہے۔ وہیں ترال علاقے کے پنگلش گاؤں میں خط افلاس سے نیچے زندگی گزارنے والا ایک کنبہ ایک ٹین کے شیڈ میں زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔ Poor Family Seeks PAMY House For Years
محکمہ دیہی ترقی کے حکام کی یقین دہانیوں کے باوجود اس مستحق کنبے کو ایک مکان ملنا آج بھی ایک خواب کے مانند ہے۔ اطلاعات کے مطابق پنگلش ترال کے گاؤں میں عبدالرشید گنائی کا کنبہ ٹین کے شیڈ میں رہنے پر مجبور ہے کیونکہ اس کنبے کے پاس اپنا ذاتی مکان نہیں ہے تاہم مذکورہ شہری جو کہ اپنے گاوں کا چوکیدار بھی ہے اور انتظامیہ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہتا ہے۔ Jammu and Kashmir LG Claim on PMAY Houses
مذکورہ شخص نے دیہی ترقی محکمے میں سات برس قبل پی ایم اے وائی کے تحت مکان فراہم کرنے کے لیے درخواست دی جس کے بعد آج تک کئی ٹیموں نے یہاں آکر اس کی رپورٹ بھی بنائی مگر اپنے آشیانے کا خواب عبدالرشید نام کے اس شھری کا ابھی تک پورا نہیں ہوا۔