جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ٹاؤن ہال میں اج محمکہ دستکاری اور ہینڈلوم نے دستکاروں کے لئے ایک روز آگاہی اور تربیتی پروگرام کا انقعاد کیا۔جس میں دستکاروں اور ہینڈلوم کے ساتھ وابستہ افراد کی ایک تعداد نے شرکت کی جن میں مرد اور خواتین شامل تھی۔
محمکہ دستکاری اورہینڈلوم کی جانب سے ایک روزہ تربیتی اورآگاہی پروگرام اس موقع پر محتلف محمکہ کے افسران نے بھی شرکت کی۔ جنہوں نے دستکاری کو فروغ دینے کے لئے متعلقہ محمکہ کی جانب سے چلائی جانے والے اسکیموں کے بارے میں دستکاروں کو جانکاری دی اور انہوں ان اسکیموں کا فائدہ اٹھانے پر زور دیا۔اس پروگرام میں محمکہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر ریاض الحق نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ محکمہ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد یاسین پلوامہ اور محمکہ کے دیگر افسران نے بھی اس میں شرکت کی۔
اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد یاسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع پلوامہ میں کئی سوسائٹیز کام کررہے، جہاں پر ہزاروں کی تعداد میں خواتین کام سیکھ رہی ہے تاکہ ایک خواتین مستقبل میں خودمختار بن سکے۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ محمکہ کے ساتھ دیگر محمکہ بھی دستکاری کو فروغ دینے کے لئے اسکیمیں چلارہا ہے، جن سے دستکاروں کو مستفید ہونا چاہئے تاکہ وہ روزگار کمانے کے اہل ہوں۔
وہی اس موقع پر مختلف محمکہ کے افسران نے بھی الگ الگ خطاب کیا اور ان محمکہ کی جانب سے دستکاری کے حوالے سے چلائی جانے والے اسکیم کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی۔
مزید پڑھیں:Kashmiri Handicrafts Export in 2022 کشمیری دستکاری مصنوعات کے برآمدی کاروبار میں اضافہ
اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ریاض الحق نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے تیار کردہ مال کی نمائش ملک بھر میں سال بھر جاری رہتی ہے۔ جس میں دستکاری شامل ہوسکتے ہے اور مارکیٹنگ کی کوئی مشکلات نہیں ہیں۔ جبکہ متعلقہ محمکہ اور دیگر محمکہ بھی ان دستکاروں کو مدد فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں۔