پلوامہ:جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں عہدہ سنبھالنے کے بعد ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ نے پانپور میں پہلے بلاک دیوس پروگرام میں حصہ لیا۔ ضلع انتظامیہ نے پانپور قصبہ میں منعقد میگا بلاک دیوس پروگرام کے دوران عوامی مسائل، شکایات اور مطالبات کا جائزہ لیا۔ پروگرام میں مقامی لوگوں نے اپنے علاقوں میں درپیش مسائل اور شکایات کو اجاگر کیا۔ مقامی لوگوں نے بجلی، پانی، سڑکیں اور صحت شعبے کے حوالے سے متعدد شکایات ترقیاتی کمشنر کی نوٹس میں لایا جس پر کمشنر موصوف نے انہیں یقین دلایا کہ وہ ان کے مطالبات کو حل کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ عوامی شکایات اور مطالبات کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم ٹاؤن ہال پانپور میں پورا دن موجود رہے، جہاں انہوں نے شکایات اور مسائل سنے۔
پروگرام میں ضلع انتظامیہ کے دیگر افسران بھی موجود رہے، جنہوں نے پروگرام میں شرکت کی۔ پروگرام کے دوران قصبہ پانپور، لالپورہ، کونہ بل، شار شالی، لدھو اور دیگر علاقوں کے لوگوں نے اس شکایات ازالہ کیمپ میں شرکت کی اور ڈی سی کو اپنے مسائل اور شکایات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر موجود افسران نے اپنے محکموں سے متعلق لوگوں کے سوالات اور مطالبات کا جواب دیا اور لوگوں کو یقین دلایا کہ وہ ان کے مطالبات حل کرنے میں اپنا کلیدی رول ادا کریں گے۔ ڈی سی نے عوام کو صبر سے سننے کے بعد فوری نوعیت کی شکایات کا موقع پر ہی ازالہ کیا اور اعلیٰ سطح پر ان کے ازالے کے لیے درکار مسائل کو بھی نوٹ کیا گیا۔
پکھیر پورہ بلاک کے چراری پورہ گاؤں میں بلاک دیوس کا انعقاد