مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے پانپور بلاک میں ترقیاتی کاموں کا جاٸزہ لینے کے غرض سے آج ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، اس میٹنگ میں بلاک ڈیولوپمنٹ آفیسر محمد اشرف،بلاک چیئرمین پانپور محمد الطاف میر اور پانپور بلاک کے دیگر افسروں کے علاوہ سرپنچوں اور پنچوں نے بھی شرکت کی۔ پروگرام کے دوران بلاک ڈیولوپمنٹ آفیسر محمد اشرف نے بلاک پانپور میں تعمیراتی کاموں کا جاٸزہ لیا انہوں نے افسروں سے جانکاری حاصل کی ہے کہ بلاک میں کتنے ترقیاتی کام ہوئے ہیں اور کتنے ابھی ادھورے ہیں۔بلاک ڈیولوپمنٹ آفیسر کو پروگرام کے دوران یہ جانکاری دی گٸ ہے کہ بلاک میں کتنے اور کس طرح کے کام مکمل کئے گئے اور کتنے ابھی زیر تعمیر ہیں؟
بلاک چیرمین نے کہا کہ بلاک پانپور میں ترقیاتی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لئے وہ ہر طرح کے اقدامات اُٹھا رہے ہیں تاکہ بلاک پانپور کو ہر لحاظ سے ترقیافتہ بنایا جاسکے۔ انہوں نے کہا آج کی میٹنگ میں بلاک پانپور کے افسران نے شرکت کی ہے جن سے انہوں نے مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا ہے وہیں انہوں نے بلاک میں ہو رہی تعمیر و ترقی کا جاٸزہ لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ بلاک پانپور میں ہو رہے ترقیاتی کاموں سے کافی مطمین ہے اور انہیں امید ہے کہ آگے بھی بلاک پانپور تعمیر و ترقی کے لحاظ سے کافی آگے بڑے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کی میٹینگوں سے افسروں کو اس بات کا خیال رہتا ہے کہ انہیں کام کرنے پر جواب دہی بھی ہو گی جو ترقیاتی منظر نامے کو آگے بڑھانے کا ایک بہترین طریقہ ہے۔ انہوں نے کہا موجودہ دور میں شہروں کے ساتھ ساتھ دیاتوں میں بھی بڑے پیمانے پر ترقیاتی کام ہو رہے ہیں جس وجہ سے دیہی علاقوں کے لوگ بھی انتظامیہ پر بھروسہ کرنے لگے ہیں۔
Meeting Held at Pampore پامپور میں ترقیاتی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لئے میٹنگ منعقد - جموں و کشمیر خبر
بلاک ڈیولوپمنٹ آفیسر نے کہا کہ بلاک پانپور میں مختلف ترقیاتی کاموں کے لۓ تقریباً 90 فیصد فنڈس واگزار کی گٸ ہے جبکہ بلاک میں تقریباً 80 فیصد کام مکمل ہو چکے ہیں اور رواں ماہ کی بیس تاریخ تک تمام کام مکمل کر لئے جائینگے۔اس کام کے لئے جتنی رقم مختص کی گئی ہےانہیں خرچ کیا جائیگا۔
میٹنگ منعقد
میٹنگ منعقد