ڈپٹی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم اور مشن ڈائریکٹر جل جیون مشن غلام نبی ایتو نے مشترکہ طور پر جل جیون مشن سے وابستہ محکموں کی میٹنگ طلب کی اور ضلع کاموں کا جائزہ لیا۔ ایگزیکٹو انجینئر جل شکتی نے پاور پوائنٹ پریزنٹیشن کے ذریعے پائپ نیٹ ورکس، ریپڈ سینڈ فلٹریشن پلانٹس، اوور ہیڈ ٹینک اور بورویل سمیت جاری کاموں کی صورتحال سے آگاہ کیا۔
میٹنگ کے دوران مختلف امور بشمول ہر گھر جل سرٹیفیکیشن نابارڈ فنڈڈ اسکیموں، پانی کے معیار کی نگرانی کے حوالے سے جانکاری حاصل کی گئی۔ میٹنگ میں چیف انجینئر جل شکتی ، چیف انجینئر آر اینڈ بی اور ضلع کے دیگر افسران نے شرکت کی اور کچھ عوامی مندوبین نے بھی آر اینڈ بی کے چیف انجینئر سے ملاقات کی اور ان کو درپیش مسائل کے بارے میں آگاہ کیا۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف انجینئر آر اینڈ بی رفیق نے کہا کہ امسال ضلع پلوامہ میں محتلف اسکیموں کے تحت 135 کلومیٹر رابطہ سڑکوں پر کام کیا جائے گا۔ انہوں نے سڑکوں کی کشادگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہجہاں ضرورت ہے وہاں سڑکوں کو کشادہ کیا جائے گا اور اسکیم کے تحت کام کرنا ہوگا اس کے لئے بھی زمین دی جائےگی۔
انہوں نے کہا کہ ضلع پلوامہ کے لیتہ پورہ اور باروسو علاقے میں دو ٹرانزٹ کیمپ بننے رہے ہے جس میں ایک میں 627 فلیٹس بن رہے ہیں جبکہ دوسرے میں 470 کے قریب فلیٹس بن رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لیتپورہ والا ٹرانزٹ کیمپ 92 کروڑ روپے کی لات سے تعمیر کیا جائے گا جبکہ بارسو ٹرانزٹ کیمپ 52 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جائے گا ان دونوں کاموں کو ایلیٹ کیا گیا ہے اور اس طرح کے پروجیکٹ سے واقعات کی ڈیولپمنٹ ہوگی۔