جموں و کشمیر کے ترال میں وایلڈ لایف اہلکار آج غار میں پناہ لیے ایک ریچ کو دبوچنے میں کامیاب رہے۔ ریچ کو پکڑنے کی کاروائی کے دوران مقامی لوگوں کا ہجوم جمع ہوگیا جس کے بعد محکمہ کی جانب سے پولیس کی نفری کو بلایا گیا۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر ہجوم کو منتشر کردیا، جس کے بعد محکمہ وایلڈ لایف کے اہلکاروں نے غار میں چھپے ریچ کو بیہوش کرکے قابو میں کرلیا جبکہ مقامی افراد نے علاقہ میں مزید ریچھوں کے گھومنے کی شکایت کی اور انہیں فوری پکڑنے کا محکمہ سے مطالبہ کیا۔