پانپور:جموں وکشمیر کے ضلع پلوامہ کے زعفران ٹاؤن پانپور کے کدلبل علاقے کی رہنے والی ایک 40 سالہ خاتون کو بے ہوشی کی حالت میں سب ڈسٹرکٹ اسپتال پانپور پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا ہے۔ تحصیلدار پانپور زبیر احمد بھٹ، ایس ڈی پی او پامپور میر امتیاز احمد اور ایس ایچ او پامپور منیر احمد جائے موقع پر پہنچ گئے جہاں انہوں نے واقعہ کا جاٸزہ لیا۔ پولیس نے لاش کو سب ڈسٹرکٹ اسپتال پانپور پہنچایا ہے جہاں لاش کا پوسٹ مارٹم کر کے لاش کو آخری رسومات کے لیے رشتہ داروں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ A 40 year old woman of Kadalbal Pampore died under suspicious circumstances at her in laws house
یہ بھی پڑھیں:
دریں اثناء پانپور پولیس نے سیکشن 174 سی آر پی سی کے تحت ایف آئی آر درج کی ہے اور کہا ہے کہ انہوں نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔ ادھر واقعہ کے فوراً بعد متوفی کے گھر والوں نے احتجاج کیا اور مبینہ طور پر اسے اس کے سسرال والوں کی جانب سے قتل کیے جانے کا الزام عائد کرتے ہوئے انتظامیہ کے افسروں سے معاملے کے حوالے سے تحقیقات کرنے پر زور دیا۔