اردو

urdu

ETV Bharat / state

پلوامہ: پانپور میں کووڈ 19 کے 261 معاملے - پانپور میں 9 افراد ہلاک اور 127 مریض مکمل طور پر صحتیاب

اس دوران 9 افراد ہلاک اور 127 مریض مکمل طور پر صحتیابی کے بعد اسپتال سے ریلیز ہوئے ہیں۔

Pampore
Pampore

By

Published : Jul 28, 2020, 11:48 AM IST

کورونا وائرس جیسی مہلک بیماری سے آئے روز جموں کشمیر کے تقریباً ہر ضلع میں مثبت کیسوں کے علاوہ اموات کی شرح میں بھی اضافہ ہوتا جا رہا ہے وہیں ضلع پلوامہ کے ہیلتھ بلاک پانپور میں بھی اس کرونا وائرس جیسی مہلک بیماری کا قہر جاری ہے۔ ہیلتھ بلاک پانپور میں آج تک کرونا وائرس کی وجہ سے 9 لوگوں کی موت واقع ہوئی ہے۔

پلوامہ: پانپور میں کووڈ 19 کے 261 معاملے
بلاک میڑیکل افسر پانپور کے مطابق اب تک ہیلتھ بلاک پانپور میں 261 مثبت معاملے سامنے آئے ہیں جن میں سے 127 مریض مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ 126 افراد ابھی بھی فعال ہے جو مختلف قرنطینہ سنٹروں میں موجود ہیں۔بلاک میڑیکل افسر نے کہا کہ جن 9 لوگوں کی موت ہو گئی ہے اُن میں سے قصبہ پانپور سے صرف دو افراد وابستہ ہیں جبکہ دیگر افراد کی وابستگی قصبہ کے مضافات سے واقع ہے۔بی ایم او نے کہا کہ کل بھی سامبورہ گاؤں میں ایک پچاسی سالہ افراد کی موت واقع ہوئی ہے جو ایس ایم ایچ ایس ہسپتال میں زیرعلاج تھا۔بلاک میڑیکل افسر گلزار احمد نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ہیلتھ ایڑوائزری پر عمل کریں تاکہ اس بیماری کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details