اردو

urdu

By

Published : Sep 9, 2020, 2:16 PM IST

ETV Bharat / state

'شوپیاں اور پلوامہ اضلاع میں سڑکوں پر میکڈمایزیشن کا کام 80 فیصد مکمل'

جنوبی کشمیر کے پلوامہ اور شوپیاں اضلاع میں محکمہ آر اینڈ بی کے تحت آنے والی سڑکوں پر رواں برس میکڈمایزیشن کے مطلوبہ اہداف کا 80فیصد کام مکمل ہوا ہے اور باقی کام بھی ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے، ان خیالات کا اظہار سپر انڑنگ انجینئر براے پلوامہ شوپیان اضلاع پرویز احمد قدیمی نے ترال سب کے مختلف علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد ای ٹی وی بھارت کے ساتھ ایک خصوصی بات چیت کے دوران کہا۔

محکمہ آر اینڈ بی
محکمہ آر اینڈ بی

انھوں نے کہا کہ عالمی وباء کورونا وایرس کی وجہ سے ان کے محکمے کا کام کاج رواں برس متاثر ہوا ہے، جسکی وجہ سے عوامی حلقوں کی جانب سے ناراضگی کا اظہار کیا جا رہا ہے تاہم اس وباء کی وجہ سے نہ ہی پورا اسٹاف ڈیوٹی پر حاضر ہو سکا اور نہ ہی میٹیریل وافر مقدار میں دستیاب رہا لیکن اسکے باوجود محکمے نے دونوں اضلاع میں امسال کے اہداف کا 80فیصد کام مکمل کیا گیا ہے۔

محکمہ آر اینڈ بی


سب ضلع ترال کے اہم روڈ ترال ستورہ روڈ پر کام کی سست رفتاری پر بات کرتے ہوئے پرویز قدیمی نے بتایا کہ اس سڑک پر بہت سارے ایشوز تھے جنکو ایڈریس کیا گیا ہے جبکہ فنڈس آنے کے بعد اب اس سڑک پر کول تار بچھانے کا کام مکمل کیا جائے گا۔

یہ پوچھے جانے پر کہ جل شکھتی محکمہ اور آر اینڈ بی کی آپسی رسہ کشی سے کام سست روی کا شکار ہو گیا ہے تو موصوف نے اعتراف کیا کہ کئی معاملات پر محکموں کے درمیان تضاد پیدا ہوا تھا تاہم اب وہ معاملات حل ہو گیے ہیں۔


ترال علاقے میں متعدد رابطہ پلوں کی تکمیل میں ہونے والی تاخیر پر بات کرتے ہوئے ایس ای آر اینڈ بی نے بتایا کہ ترال میں پہلے ہی کئ رابطہ پل مکمل کیے گئے ہیں اور باقی پلوں پر بھی کام میں سرعت لائی جائے گی۔

انھوں نے مزید بتایا کہ مجھے پوری امید ہے کہ رواں برس جن سڑکوں پر کول تار بچھانے کا ہدف محکمے نے بنایا ہے ان کو مکمل کرنے کی کوشش کی جائے گی تاکہ پلوامہ اور شوپیان اضلاع میں رابطہ سڑکوں کی حالت بہتر ہو سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details