ضلع پلوامہ میں بھی عالمی وبا کورونا وائرس کے مثبت معاملات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ ضلع کے ایک نجی اسکول میں زیر تعلیم 7 طلبہ کی کورونا رپورٹ مثبت پائے جانے کے بعد انتظامیہ نے اسکول کو عارضی طور بند کرنے کے احکامات صادر کیے۔
چیف ایجوکیشن آفیسر پلوامہ نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک نجی اسکول کے 7 طلبہ کووڈ متاثر پائے گئے، طلبہ کو قرنطینہ میں رہنے کی صلاح دینے کے علاوہ اسکول انتظامیہ سے فی الحال اسکول بند کرنے کو کہا گیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ضلع کے دیگر پرائیویٹ اسکول انتظامیہ سے کووڈ پروٹوکال پر سختی سے عمل کرنے کی تلقین کی گئی ہے۔
سی ای او نے کہا کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے وضع کیے گئے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے اداروں کو بند کر دیا جائے گا۔