کورونا وائرس کی دوسری لہر میں اضافے کے پیش نظر قصبہ پانپور میں آج تحصیل انتظامیہ اور پانپور نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایک مشترکہ مہم چلاٸی جس کے تحت دکانداروں اور ٹرانسپورٹروں سے 12ہزار جرمانہ وصول کیا گیا ہے جبکہ خلاف ورزی کرنے کی پاداش میں ساتھ دکانیں سربمہر کی گئی ہیں۔
مہم کا مقصد بازاروں میں لوگوں کے ہجوم کو کم کرنا ہے تاکہ کورونا وائرس مہلک بیماری کی چین کو توڑا جا سکے۔
تحصیلدار پانپور اشتیاق محی الدین نے کہا کہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کسی بھی صورت پر برداشت نہیں کی جاۓ گی۔