آج جموں و کشمیر میں 489 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ ضلع پلوامہ کے پانپور میں بھی کورونا کا قہر جاری ہے۔ بلاک میں آج 44 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جن میں ایس ایس بی کے 11 جوآن بھی شامل ہیں۔
بلاک میڈیکل افسر پانپور گلزار احمد نے کہا کہ جن افراد کا ٹیسٹ آج مثبت آیا ہے ان کے سیمپلز 26 تاریخ کو لیے گئے تھے اور آج ان کے ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہیں سخت پابندیوں کے ساتھ قرنطینہ مراکز میں منتقل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کے کیسز آج مثبت آئے ہیں ان لوگوں کو پہلے سے ہی احتیاطی طور پر قرنطین مراکز میں رکھا گیا تھا۔