اردو

urdu

ETV Bharat / state

400 Apple Boxes Stolen: دوران شب 400کے قریب سیب کی پیٹیاں اڑا لی گئیں - سیب کے بکسے اڑا لئے گئے

ضلع پلوامہ کے زسو علاقے میں دوران شب سیب چوری کی ایک اور واردات سامنے آئی ہے۔ لٹیروں نے رات کی تاریکی میں 400 کے قریب سیب کے کریڈ (پیٹیاں) اڑا لیں۔

دوران شب 400کے قریب سیب کی پیٹیاں اڑا لی گئیں
دوران شب 400کے قریب سیب کی پیٹیاں اڑا لی گئیں

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 9, 2023, 4:56 PM IST

دوران شب 400کے قریب سیب کی پیٹیاں اڑا لی گئیں

پلوامہ (جموں کشمیر) :جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے زسو علاقے میں دوران شب لٹیروں نے سیب کے ایک باغ سے (درختوں سے اتارے گئے) 400 کے قریب سیب کے کریڈ (بکسے) چرا لیے۔ یاد رہے کہ چند روز قبل ہی ضلع پلوامہ میں اسی طرح کا ایک اور واقعہ پیش آیا تھا۔ نقب زنوں نے دوران شب 250کے قریب سیب کی پیٹیاں اڑا لی تھی۔

سیب مالک، متاثرہ، جاوید احمد نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ وہ گزشتہ دس روز سے درختوں سے سیب اتارنے کا کام انجام دے رہے تھے اور رات کے دوران چوری کا یہ واقع پیش آیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا یہ فصل ہی ان کی کمائی، آمدن کا واحد ذریعہ تھا جس کو چوروں نے رات کے دوران چرا لیا ہے۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ کے ساتھ ساتھ پولیس سے بھی اپیل کی کہ وہ چوروں کو پکڑنے میں ان کی مدد کریں اور ان چرایا ہوا مال انہیں واپس دلانے میں ان کی مدد کرے۔

جاوید احمد کی اہلیہ نے پُر نم آنکھوں سے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہم انتہائی غریب ہے، اور میوہ کی اس فصل سے ہی سال بھر کا چولہا جلتا تھا، تاہم چوروں نے فصل کو ہی آرا لیا ہے جس کی وجہ سے اب ہم کھانے پینے تک کے لیے محتاج ہو جائیں گے۔‘‘ متاثرین نے حکام سے فوری مداخلت کرتے ہوئے چوری کیا ہوا مال انہیں واپس دلانے اور نقب زنوں کو پکڑنے کا پر زور مطالبہ کیا ہے۔ تاہم پولیس نے معاملہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی ہے۔

مزید پڑھیں:250 Apple Boxes Stolen: ڈاکہ زنوں نے 250سیب کے بکسے اڑا لئے

اس سے قبل بھی ضلع پلوامہ کے دیری علاقے میں ایسا ہی ایک اور واقعہ پیش آیا تھا جہاں چوروں نے رات کی تاریخ کا فائدہ اٹھا کر ایک بیوہ کے باغ سے ڈھائی سو کے قریب سیب کی پیٹیوں کو چرایا تھا۔ متاثرہ، بیوہ، کا شوہر گزشتہ برس ہی کینسر کی وجہ سے فوت ہو گیا ہے جبکہ بیوہ کے تین معصوم بچے ہیں جن کی پرورش بھی اسی کے کاندھوں پر آن پڑی ہے، وہ میوہ جات فروخت کر کے اپنے بچوں کا پیٹ پالتی تھی تاہم چوروں نے اس کا سہارا ہی چھین لیا۔

ادھر، نقب زنی کے بڑھتے واقعات پر لوگوں نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکام خاص کر پولیس نے کسانوں اور پیداوار کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details