اردو

urdu

By

Published : Jul 13, 2020, 12:49 PM IST

ETV Bharat / state

پلوامہ کے چالیس دیہات ریڈ زون قرار

انتطامیہ نے عوام سے احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہونے کی تلقین کی ہے اور کاروباری سرگرمیاں حکومتی احکامات کے مطابق بحال کرنے کو کہا ہے۔

40 villages of pulwama declared red zone
پلوامہ کے چالیس دیہات ریڈ زون قرار

جموں و کشمیر کے جنوبی ضلع پلوامہ کے راج پورہ، پامپور اور تحصیل اونتی پورہ کے چالیس دیہات کو ریڈ زون قرار دیا گیا ہے۔ ان علاقوں میں کووڈ 19 کے متعدد کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد حکام نے ان علاقوں کو ریڈ زون قرار دیا ہے۔

پلوامہ کے چالیس دیہات ریڈ زون قرار
وہیں ضلع میں کووڈ 19 میں مبتلا مریضوں کی ابھی تک کی کل تعداد 656 ہے جبکہ ضلع میں 348 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

ضلع میں ابھی تک پانچ افراد کی اس وبائی مرض سے موت واقع ہوئی ہے۔
انتطامیہ نے عوام سے احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہونے کی تلقین کی ہے اور کاروباری سرگرمیاں حکومتی احکامات کے مطابق بحال کرنے کو کہا ہے۔

پلوامہ کے چالیس دیہات ریڈ زون قرار
ضلع انتظامیہ نے احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کا انتباہ دیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details