مشترکہ فوج نے جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں چار مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ گرفتاریاں رات کے چھاپوں کے دوران ضلع پلوامہ کے بارپورہ گاؤں سے ہوئیں۔ اطلاعات کے مطابق مذکورہ گاؤں میں رات کے اوقات میں چھاپے مارے گئے اور 4 افراد کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا گیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ان چاروں افراد کو عسکریت پسندی سے متعلق ایک مقدمے کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا ہے۔
ان چار افراد کی شناخت بار پورہ کے بلال احمد گنائی، فیروز احمد، یاور احمد ڈار اور تلمگام کے وقار احمد پنڈت کے بطور ہوئی ہے۔
پلوامہ میں چار مشتبہ افراد گرفتار - بلال احمد گنائی، فیروز احمد، یاور احمد ڈار
عسکریت پسندی سے متعلق ایک مبینہ معاملے میں ضلع پلوامہ سے چار مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
4 suspects arrested from Pulwama village in a militancy related case
مزید تفصیلات کا انتظار۔