ضلع پلوامہ کے رہمو علاقے میں منگل کو اچانک ایک تیندوا نمودار ہوا اور باغات میں کام کر رہے چار مقامی افراد کو زخمی کر دیا۔
زخمی افراد کو علاج کے لیے پرائمری ہیلتھ سینٹر رہمو پہنایا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں ضلع ہسپتال پلوامہ ریفر کیا گیا۔
تیندوے کے حملے میں خاتون سمیت چار افراد زخمی زخمی ہونے والے افراد کی شناحت عبدالاحد ڈار، اشفاق احمد ڈار، عمر گل اور تاجا بیگم کے طور پر ہوئی جو رہمو علاقے سے تعلق رکھتے ہیں۔
وہیں علاقے کے لوگوں نے پرائمری ہیلتھ سینٹر میں ایمبولینس سروس میسر نہ ہونے پر محکمہ صحت کے خلاف برہمی کا اظہار کیا۔
اس حوالے سے مقامی باشندوں نے کہا کہ ہیلتھ سنٹر میں ایمبولنس موجود نہ ہونے کی وجہ سے انہیں زخمیوں کو ضلع اسپتال نجی گاڑیوں میں لے جانا پڑا۔
علاقے میں تیندوے کی موجودگی کی اطلاع کے بعد محکمہ وائلڈ لائف نے علاقے میں پہنچ کر تیندوے کو پکڑ کر اپنی تحویل میں لے لیا۔