اردو

urdu

By

Published : Jun 23, 2022, 7:43 AM IST

ETV Bharat / state

Army rescues Bakarwals: دریاۓ جہلم میں چار بکروالوں کو ضلع انتظامیہ نے بچالیا

ضلع پلوامہ کے لیتر بل پانپور میں دریاۓ جہلم کے بیچ میں پھنسے چار بکر والوں کو ضلع انتظامیہ کے افسروں نے ڈوبنے سے بچا لیا۔ Bakarwals Rescued by Administration

15633102
15633102

پانپور، پلوامہ:پانپور میں دریاۓ جہلم میں چار بکر والوں کو ضلع انتظامیہ کے افسروں نے ڈوبنے سے بچا لیا۔ ضلع پلوامہ کے لیتر بل پانپور میں آج اُس وقت ایک حادثہ ہونے سے ٹل گیا جب چار بکروال اپنے بھیڑ سمیت جہلم میں آئی ہوئی باڑ میں پھنس گئے جنہیں ضلع انتظامیہ کی بروقت کوشش سے بچا لیا گیا ہے۔ ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ بصیرالحق چودھری نے ایس ایس پی اونتی پورہ محمد یوسف، تحصیلدار پانپور زُبیر احمد اور ایس ڈی پی او پانپور امتیاز احمد کے ہمراہ جاۓ واقع پر جا کر ریسکیو ٹیم کی نگرانی کی۔ Bakarwals Rescued by Administration

دریاۓ جہلم میں چار بکر والوں کو ضلع انتظامیہ نے بچالیا
عین شاھدین کے مطابق یہ بکروال اپنے بھیڑ چرانے کے لۓ جہلم کے نزدیک گۓ ہوۓ تھے جس کے بعد علاقے میں مسلسل بارشوں کی وجہ سے باڑ آگٸ اور یہ چار بکروال اپنے بھیڑ سمیت وہاں پھنس گۓ تھے۔ ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ بصیرالحق چودھری نے کہا کہ مسلسل بارشیوں کی وجہ سے جہلم کے اردگرد کے علاقوں میں سیلاب آنے کا خطرہ لاحق ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب سے بچنے کے لیے لوگوں کو چاہیے کہ وہ جہلم کے نزدیک جانے سے احتیاط کریں تاکہ کسی طرح کا جانی یا مالی نقصان نہ ہو جاۓ۔ انہوں نے کہا کہ باڑ میں پھنسے چار بکروالوں کو انہوں نے سخت محنت کے بعد کشتیوں کے ذریعے سے باہر نکالا ہے اور ان کے سو کے قریب بھیڑ بکریوں کو بھی سلامتی کے ساتھ محفوظ جگہ پر پہنچایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details