پلوامہ:جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں مبینہ طور زہر آلود پانی پینے سے دو درجن سے زائد بھیڑ ہلاک ہو گئے۔ یہ واقعہ پیر کی صبح ضلع کے مچھپونہ علاقہ میں پیش آیا۔ بھیڑ پروروں نے بتایا کہ پانی پینے کے فوراً بعد بھیڑ بے ہوش ہو گئے اور انہوں نے فوری طور ویٹرنری عملے کو فون کیا جہاں سے ایک ٹیم موقع پر پہنچ گئی تاہم اس دوران 31 بھیڑیں ہلاک ہو چکی تھیں، جبکہ بعض بھیڑ شدید بیمار ہو گئے ہیں جن کا علاج کیا جا رہا ہے۔Toxic Water Kills 31 Sheep in Pulwama
ابتدائی معلومات کے مطابق پانی کی ایک ٹینکی میں کئی دنوں سے پانی موجود تھا جو کسان اپنے باغات میں ادویات چھڑکنے کے لئے استعمال کرتے تھے۔ بھیڑ پالنے والے مقامی کسان، بشیر احمد نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا: ’’بھیڑوں نے ٹینکی کا پانی پیا اور کچھ ہی دیر بعد بے ہوش ہوکر گر گئے۔ ہم نے فوری طور پر مقامی جانوروں کے ڈاکٹر سے مدد طلب کی۔ ڈاکٹروں نے جانوروں کا علاج کرنے کی کوشش کی لیکن بھیڑوں کی اکثریت دم توڑ چکی تھی۔‘‘