اردو

urdu

ETV Bharat / state

پانپور: مولانا یاسین ہمدانی کے 29 ویں یوم وصال پر تقریب - مقبرہ پر اجتماعی فاتحہ خوانی

مولانا محمد یاسین ہمدانی کے 29 ویں یوم وصال پر جنوبی کشمیر کے قصبہ پانپور میں ایک تقریب کے دوران علماء کرام نے ان کی مذہبی خدمات پر روشنی ڈالی۔ وہیں، تقریب کے بعد ان کے مقبرہ پر اجتماعی فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

مولانا یاسین ہمدانی کے 29ویں یوم وصال پر پانپور میں تقریب
مولانا یاسین ہمدانی کے 29ویں یوم وصال پر پانپور میں تقریب

By

Published : Feb 12, 2021, 6:14 PM IST

وادی کشمیر کے مشہور عالم دین و میر واعظ جنوبی کشمیر مرحوم مولانا محمد یاسین ہمدانی کے29 ویں یوم وصال کے موقع پر جمعہ کو مختلف مقامات پر تقاریب منعقد ہوئیں۔

مولانا یاسین ہمدانی کے 29ویں یوم وصال پر پانپور میں تقریب

اس سلسلےمیں سب سے بڑی تقریب قدیم خانقاہ معلیٰ پانپور میں منعقد ہوئی جہاں علماء کرام نے مرحوم کو تاریخ ساز اسلامی شخصیت قرار دیتے ہوئے ان کی مذہبی خدمات، وعظ اور تبلیغ پر روشنی ڈالی۔

تقریب کی صدارت ان کے فرزند مولانا ریاض ہمدانی نے انجام دی جبکہ وادی کشمیر کے مختلف علاقہ جات سے آئے ہوئے علماء نے بھی اس موقع پر عوام سے خطاب کرتے ہوئے مرحوم کی حیات پر روشنی ڈالی۔

مزید پڑھیں: جموں و کشمیر کو گلیشرز سے خطرہ ؟

تقریب کے بعد مرحوم کے مقبرہ پر اجتماعی فاتحہ خوانی انجام دی گئی اور ان کے حق میں دعاء مغفرت کی گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details