ترال( پلوامہ): جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کا ترال علاقہ 2024 میں ایک بڑی تبدیلی کا گواہ بننے کے لئے تیار ہے، کیونکہ پردھان منتری کی گرامین سڑک یوجنا (PMGSY) کے تحت 24 سڑکوں کو منظوری دی گئی ہے۔
سینئر بی جے پی لیڈر اور پارٹی کے جموں و کشمیر ترجمان الطاف ٹھاکر نے کہا کہ سڑکوں کی ترقی ترال کے لوگوں کے لیے ایک بڑی راحت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر نتن گڈکری اور ایل جی منوج سنہا کی کوششوں کی وجہ سے ترال کو بڑے پیمانے پر سڑکوں کا جال بچھایا جا رہا ہے۔
الطاف ٹھاکر کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ترال پہلی بار سال 2023 میں 24 بڑے سڑکوں کے پروجیکٹوں کی تعمیر کا مشاہدہ کرے گا جن میں لام سے گجرسرن، لورگام کلپاڈن ، گلشن پورہ سے سسپاڈی ، حاجن سے ریٹیناڈ ، واگڈ سے ناگہ ناڈ زیزبل شامل ہیں۔ ستورا سے بنگیدار درگڈ ، نارستان سے مجہ دجن ، ستورا حاجن روڈ پرونی گام ، قابل ذکر ہیں۔
ٹھاکر نے کہا کہ سال 2024 میں ترال میں پی ایم جی ایس وائی کے تحت شروع کیے جانے والے دیگر سڑک پروجیکٹوں میں نور پورہ بنگام تا سیل استان پورہ، ترال مندورہ سے رزاق شاہ محلہ، کارمولہ سے بنگہ پل، کرمولہ سے باغندر ، پنیر سے کاٹھواڈ ، کارمولہ سے کھاشڑی ، کارمولہ سے زوپانناڈ ، کرمولہ شتلن ، اوری گنڈ سے زاجہ کھوڈ ، کارمولہ سے برینواڈ اور ناگبل برین پتھری سے چن پاڈن ،ترال کہلیل براستہ. پاڈی بل شامل ہیں۔